3 مارچ، 2012، 5:22 PM

امریکہ

امریکیوں کا حیوانوں سےپیاراورانسانوں کے ساتھ دشمنی

امریکیوں کا حیوانوں سےپیاراورانسانوں کے ساتھ دشمنی

مہر نیوز- 3 مارچ 2012ء: امریکہ میں ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی شہری اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ پہلے سے زیادہ پیار اور اخراجات صرف کر رہے ہیں جبکہ دنیا میں امریکہ انسانوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کررہا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے’امریکن پیٹ پراڈکٹس اسوسی ایشن ک حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہری اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ  پہلے سے زیادہ پیار اور  اخراجات صرف کر رہے ہیں جبکہ دنیا میں امریکہ انسانوں کا بے دردی کے ساتھ  قتل عام کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پالتو جانوروں پر سنہ دو ہزار گیارہ میں پچاس ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔جبکہ افغانستان اور عراق میں انسانوں کے قتل عام پر اس سے کئي گنا رقم خرچ کی گئی ہے۔ خوراک اور طبی اخراجات پر پینسٹھ فیصد خرچ کیا گیا جبکہ ’پیٹ سروسز‘ یعنی پالتو جانوروں کی دیگر خدمات کی مد میں اخراجات سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے تین ارب اناسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔پیٹ سروسز میں پالتو جانوروں کی سجاوٹ، ان کو رہنے کی جگہ فراہم کرنا، پالتو جانوروں کے ہوٹل اور مالک کی غیر موجودگی میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔اے پی پی اے کے صدر باب وتر کا کہنا ہے کہ پیٹ سروسز پر خرچ میں سنہ دو ہزار بارہ میں بھی اضافہ متوقع ہے اور اس سال کے آخر تک یہ چار ارب گیارہ کروڑ ڈالر تک پہنچ جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق متعدد رپورٹوں سے واضح ہوجاتا ہے کہ امریکی معاشرے پر انسانیت کے بجائے حیوانیت غالب آگئی ہے اور امریکی عوام انحطاط اور پستی کا شکار ہورہے ہیں امریکہ میں تہذيب و تمدن نام کی کوئي چیز باقی نہیں رہ گئی امریکہ میں قتل و غارت ، چوری و ڈکیتی ، مدرسوں میں فائرنگ معمول بن گيا ہے امریکی سماج  پستی اور ذلت کی جانب بڑھ رہا ہے امریکہ دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کے ذریعہ انسانیت کو خون بہا رہا ہے۔

News ID 1550769

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha